برانڈرتھ روڈ اور اس سے ملحقہ مارکیٹیں مسائل کی آماجگاہ بن گئیں

برانڈرتھ روڈ اور اس سے ملحقہ مارکیٹیں مسائل کی آماجگاہ بن گئیں

 لاہور( سروے رپورٹ:ایم آئی بھٹی//تصاویر ذیشان منیر )برانڈرتھ روڈ ،دل محمد روڈ مارکیٹ اور اس سے ملحقہ مارکیٹیں مسائل کی آماجگاہ بن گئیں بے ہنگم ٹریفک،ناقص سیوریج سسٹم، تاروں کا جال ، بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ برنڈتھ روڈکی عوام کی زندگی اجیرن بن گئی روز نامہ پاکستان کیطرف طرف سے برانڈرتھ روڈ،دل محمد روڈ اور ملحقہ مارکیٹوں کا سرو ے کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ برانڈرتھ روڈ پر ٹریفک کا انتظام انتہائی ناقص ہے اور روڈ پر تجاوزات اور ٹریفک وارڈن کی تعیناتی کا نہ ہونا دکانداروں اور علاقہ مکینوں کیلئے عذاب بن گیا ہے روڈ پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے جس وجہ سے دکانداروں کا کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے برنڈرتھ روڈ پر تاجر ایسوسی ایشن کے صدرملک خالد نے بتایا کہ برانڈرتھ روڈ مسائل کی آمجگاہ بن چکا ہے یہاں پر ٹریفک کے علاوہ ،ناقص سیوریج ،لوڈشیڈ نگ سمیت کئی بڑے بڑے مسائل ہیں جوچار سال قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کی خدمت میں گوش گزار کئے تھے جنہوں نے اس وقت کے ڈی سی او سجاد احمد بھٹہ کو موقع چیک کرنے کیلئے بھیجا تھا جس کے بعد انہوں نے چیف منسٹر کو رپورٹ دی تھی جو ٹھپ دی گئی اور اس پر عمل نہ ہو سکا۔وائس چیئرمین سید مبشر علی نے بتایا کہ مارکیٹ کیساتھ ریلوے کی جگہ پڑی ہے جس پر مارکیٹ بنا کر اس میں پارکنگ پلازہ بنانے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے اور مارکیٹیں فروخت کر کے ریلوے کو اربوں روپو ں کا فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے اور عوام کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے۔برانڈرتھ روڈ ایسوسی ایشن کے نائب صدر انعام الرحمٰن نے بتایا کہ کاروبار پہلے ہی مند ا اور گاہک نہیں آتا جبکہ سڑک پر جا بجا پانی کھڑا ہونے کیوجہ سے گاہک ادھر کا رخ بھی نہیں کرتا برانڈرتھ روڈ مارکیٹ کے دیگر دکانداروں نے بتا یا کہ سیوریج کے ناقص انتظام کیوجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑ ا ہونے کیوجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور سٹریٹ لائٹ نہ ہونے اور گیس اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے برانڈرتھ روڈ پر مسائل کی بھر مار ہے۔علاقہ مکین خواجہ مشتاق حسین نے بتایا کہ سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کیوجہ سے مارکیٹ میں چوری کا بازار گرم ہے ۔برانڈرتھ روڈ کے علاقہ مکینوں اور دکانداروں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ مسائل کو جلد حل کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...