چولستان میں مستحق افرادکو اراضی الاٹمنٹ کے لئے نادرا سے تصدیق کرائی جائے،چیف سیکرٹری

چولستان میں مستحق افرادکو اراضی الاٹمنٹ کے لئے نادرا سے تصدیق کرائی ...

  

لاہور(پ ر) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے کہا ہے کہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت مستحق افراد کو اراضی کی الاٹمنٹ شفاف بنانے کے لئے نادرا کے ذریعے تصدیق کرائی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چولستان پیکج سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خضر حیات گوندل نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت اراضی کی الاٹمنٹ صرف میرٹ کی بنیاد پر مستحق افراد کو کی جائے اور نادرا کے ذریعے ڈیٹا کی تصدیق سے اس امر کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیرنگرانی ترقیاتی منصوبوں کو جلدازجلد مکمل کیا جائے اور ترقیاتی پراجیکٹس کی تکمیل میں معینہ مدت کا خیال رکھا جائے۔ چیف سیکرٹری نے سٹوروں میں موجود ویٹرنری ویکسین زائدالمیعاد ہونے کے حوالے سے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور کو تحقیقات کا حکم دیا۔ اجلاس میں بہاولپور‘ بہاولنگر اور رحیم یار خان کے ارکان اسمبلی‘ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ‘ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو‘ سیکرٹری زراعت‘ آبپاشی‘ لائیوسٹاک‘ ہاؤسنگ‘ کمشنربہاولپور‘ ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

مزید :

صفحہ آخر -