بگرام جیل بند ہونے پر وہاں قید پاکستانیوں کی اصل تعداد جاننے کیلئے دائر درخواست پروزارت داخلہ اور خارجہ سے وضاحت طلب

بگرام جیل بند ہونے پر وہاں قید پاکستانیوں کی اصل تعداد جاننے کیلئے دائر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بگرام جیل میں قید پاکستانیوں کی اصل تعداد اور ان کی رہائی کے لئے دائر درخواست پروزارت داخلہ اور خارجہ کے سینئر افسروں کو 23فروری کے لئے طلب کر لیاہے ۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے بگرام جیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف بیرسٹر سارہ بلال نے موقف اختیار کیا کہ امریکہ کی طرف سے حالیہ دنوں میں سیف اللہ سمیت تین پاکستانیوں کو بگرام جیل سے رہا کیا گیا ہے اور اب اطلاعات ہیں کہ بگرام جیل کو بند کیا جا رہا ہے عدالت نے وزارت داخلہ اور خارجہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسروں کو23فروری کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -