سوئی ناردرن گیس کمپنی میں اعلی سطح تعیناتیاں

سوئی ناردرن گیس کمپنی میں اعلی سطح تعیناتیاں

 لاہور ( خبرنگار) ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی محمد عارف حمید نے چیف انجینئر عہدہ کے افسر مسرور احمد کو شیخوپورہ ریجن میں بطور ریجنل آفیسر تعینات کر دیا ہے جس پر انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ اس سے قبل اسلام آباد ریجن میں چیف انجینئر کے عہدہ پر تعینات تھے جبکہ سابق ریجنل منیجر قیصر مسعود کو چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں تعینات کیا گیا ہے جس پر چیف انجینئر قیصر مسعود نے بھی اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اعلی سطح تعیناتیاں

مزید : صفحہ آخر


loading...