پرویز رشید بالکل بے اختیار ہیں کس حیثیت سے مناظروں کا چیلنج کررہے ہیں،شیریں مزاری

پرویز رشید بالکل بے اختیار ہیں کس حیثیت سے مناظروں کا چیلنج کررہے ہیں،شیریں ...

  

 اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز رشید بالکل بے اختیار ہیں، نہ جانے کس حیثیت میں عدالتی کمیشن کے قیام پر مناظروں اور مباحثوں کے چیلنج کرنے میں مصروف ہیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مئی 2013کے عام انتخابات میں وسیع دھاندلی کے حوالے سے تمام تر تفصیلات قوم کے سامنے رکھ چکی ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف نے اس حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینے اور حکومتی مذاکراتی وفد سے بات چیت کا عمل مکمل کرنے کیلئے اپنی کمیٹی کو مکمل اختیارات سونپے جبکہ حکومتی مذاکراتی وفد یکسر بے اختیار نظر آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مذاکراتی وفد قیات سے مشاورت کی آڑ میں ہفتوں منظر عام سے غائب رہتا ہے تاہم تحریک انصاف اس حوالے سے پوری طرح تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے سامنے عدالتی کمیشن پر مذاکرات کے نتیجے میں تمام ابہام دور ہو جائیں گے اور حقیقت واضح ہو جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -