شہبازشریف کی نصیر آباد میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت

شہبازشریف کی نصیر آباد میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ افراد کے جاں بحق ...

  

 لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے نصیر آباد میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -