پسرور، 100سالہ خاتون وفات کے 6گھنٹے بعد اٹھ کر بیٹھ گئی

پسرور، 100سالہ خاتون وفات کے 6گھنٹے بعد اٹھ کر بیٹھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پسرور (نامہ نگار) 100سالہ خاتون وفات کے 6گھنٹے بعد اٹھ کر بیٹھ گئی اردگرد بیٹھی خواتین کی خوف سے چیخیں نکل گئیں ،میں تو بس ذرا سو گئی تھی خاتون کا دوبارہ زندہ ہونے کے بعد بیان واقعات کے مطابق مسماۃ اللہ رکھی زوجہ قائم دین گزشتہ روز وفات پا گئی تھیں ان کی وفات اور جنازے کا اعلان کر دیا گیا اور انہیں نہلا دھلا کر کفن پہنا دیا گیا جبکہ تمام رشتہ دار بھی پہنچ چکے تھے کہ اچانک مسماۃ اللہ رکھی اٹھ کر بیٹھ گئی اور اپنی چارپائی کے گرد بیٹھی ہوئی خواتین کو حیرت واستعجاب سے دیکھنے لگی میت کے اچانک اٹھ کر بیٹھنے سے کچھ خواتیں ڈر کر چیخنے لگیں جبکہ اس کی قریبی رشتہ دار خواتیں خوشی سے اس کے ساتھ لپٹ کر رونے لگیں بڑھیا نے جلدی سے کمرے میں جا کر کپڑے تبدیل کیئے اور کفن اتار دیا جب رشتہ داروں نے پوچھا کہ دادی آپ دوبارہ زندہ ہو گئی ہیں تو اللہ رکھی مسکراتے ہوئے بولی میری تو بس ذرا آنکھ لگ گئی تھی ۔مسماۃ اللہ رکھی مقامی ڈرائیور شہزاد احمد کی دادی ہیں جن کی عمر سو سال سے زیادہ ہو چکی ہے اور ان کے بال دوبارہ سیاہ ہونے شروع ہو گئے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -