ہینڈگرینڈاور جدید ہتھیارسپلائی کرنے والے مجرم کو50سال قیدکی سزاکاحکم

ہینڈگرینڈاور جدید ہتھیارسپلائی کرنے والے مجرم کو50سال قیدکی سزاکاحکم

  

 لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہینڈگرینڈاور جدید ہتھیارسپلائی کرنے کے جرم میں مجرم اعظم کومجموعی طورپر50سال قیدکی سزاکاحکم سنادیا۔انسدادہشت گردی کی عدالت نے سماعت شروع کی تو عدالت کے رووبرو ماڈل ٹاون پولیس کے تفتیشی افسرنے حتمی چالان پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم اعظم کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے ہینڈ گرینڈ اورجدیدہتھیاربرآمد کئے گئے جبکہ ملزم دیگر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث پایا گیاہے ،عدالت میں ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ، عدالت سے استدعا ہے کہ اسے بری کیا جائے ،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم اعظم کے خلاف مذکورہ سزا کا حکم سنا تے ہوئے اس کی جائیداد ضبط بھی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 50سال قید

مزید :

صفحہ آخر -