بیرونی ممالک میں قید پاکستانیوں کی قانونی معاونت کے حوالے سے وزارت خارجہ سے جواب طلب

بیرونی ممالک میں قید پاکستانیوں کی قانونی معاونت کے حوالے سے وزارت خارجہ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے بیرونی ممالک میں قید پاکستانیوں کو حکومت کی طرف سے قانونی معاونت فراہم نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وزارت خارجہ کے سینئر افسر کو 9 فروری کے لئے طلب کر لیاہے۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے عاصمہ شفیع سمیت 9 پاکستانی خاندانوں کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے بیرسٹر سارہ بلال نے موقف اختیار کیا کہ سعودی عرب میں دو پاکستان شہریوں کا سر قلم کر دیا گیا ہے مگر حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی قانونی معاونت کے لئے کوئی اقدام نہیں کر رہی، سینکڑوں پاکستانی غیرملکی عدالتوں میں حقائق کے مطابق دفاع نہیں کرپاتے، فاضل جج نے ہدایت جاری کی ہے کہ وزارت خارجہ کا کوئی ذمہ دار افسر ریکارڈ سمیت 9 فروری کو عدالت پیش ہو۔ جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -