لاہور بار کی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے قتل کے مقدمات نمٹانے کیلئے ججوں کو ٹائم فریم دینے کی استدعا

لاہور بار کی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے قتل کے مقدمات نمٹانے کیلئے ججوں کو ٹائم ...

  

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ امتیاز سے درخواست کی ہے کہ قتل کے مقدمات نمٹانے کے لیے ماتحت عدلیہ کے ججوں کو ٹائم فریم دیا جائے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے یہ درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خواجہ امتیاز سے گزشتہ روزملاقات کے دوران کی جس کے دوران بار اور بنچ کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد لاہور بار صدر اشتیاق اے خان نے بتایا کہ چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ ماتحت عدلیہ کو قتل کے مقدمات تیزی سے نمٹانے کی ہدایات تو دی گئیں مگر مقدمات نمٹانے کے لئے مدت بھی مقرر کی جائے تاکہ مقدمات پر جلد فیصلے ہوسکیں۔ لاہور بار کے صدر نے بتایا کہ بار نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس خواجہ امتیاز سے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ قتل مقدمات

مزید :

صفحہ آخر -