سانحہ ماڈل ٹاون کیس ،حسیب اکبرسمیت 40 ملزمان کو طلبی کے دوبارہ سمن جاری

سانحہ ماڈل ٹاون کیس ،حسیب اکبرسمیت 40 ملزمان کو طلبی کے دوبارہ سمن جاری

 لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفراقبال نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں حسیب اکبرسمیت 40 ملزمان کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال کی عدالت میں ماڈل ٹاون پولیس نے انسپکٹر عامرسلیم کے علاوہ دیگر 40 ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھاہے ،اس کیس میں انسپکٹر عامرسلیم پیش ہورہے ہیں جبکہ دیگر چالیس ملزمان ضمانتوں پر ہیں، عدالت نے پیش نہ ہونے والے حسیب اکبر سمیت چالیس ملزمان کو طلبی کے دوبارہ سمن جاری کردیئے ہیں۔ ماڈل ٹاون کیس

مزید : صفحہ آخر


loading...