ایم پی اے شیخ علاؤالدین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

ایم پی اے شیخ علاؤالدین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی شیخ علاؤالدین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ۔مسٹر جسٹس خالد محمد خان نے انارکلی کے رہائشی نفیس اختر اور دیگر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ ایم پی اے شیخ علاؤالدین کے ساتھ انارکلی میں موجود دکانوں کی ملکیت کے معاملے پر 1986سے مقدمہ چل رہا تھا جس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے ، رکن اسمبلی شیخ علاؤالدین نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ وہ متنازع جگہ پر کوئی تعمیرات نہیں کر رہے،جس پر عدالت نے ایم پی اے شیخ علاؤالدین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ نمٹا دی

مزید :

صفحہ آخر -