سپریم کورٹ میں وکالت کے لائسنس کے حصول کاطریقہ کار چیلنج
لاہور (نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ میں وکالت کے لائسنس کے حصول کاطریقہ کار سپریم کورٹ رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل گوہرنواز سندھوکی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ سپریم کورٹ میں وکالت کے لائسنس کا حصول ناممکن ہوتاجارہاہے جبکہ پاکستان بار کونسل کے عہدیدارن من پسند وکلا کوسپریم کورٹ میں وکالت کے لائسنس جاری کررہے ہیں اور میرٹ کی دھجیاں بکھیریں جارہی ہیں لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ موجودہ طریقہ کار کو کالعدم قراردیکروکیل بننے والے ہر شخص کو ہر عدالت میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے ۔ وکالت لائسنس