جنرل مینجرپی ٹی سی ایل کلیم شیروانی کو شوکاز نوٹس

جنرل مینجرپی ٹی سی ایل کلیم شیروانی کو شوکاز نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرعدالتی نوٹس وصول نہ کرنے اور پی ٹی سی ایل ملازم کی 4 برس کی تنخواہ روکنے پر جنرل مینجر پی ٹی سی ایل کلیم شیروانی کو توہین عدالت کے تحت شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے پی ٹی سی ایل کے ملازم رانا صابر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چودھری نے موقف اختیار کیاکہ لاہور ہائیکورٹ نے 2010میں برطرف کئے گئے ملازم کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا، پہلے جی ایم پی ٹی سی ایل کلیم شیروانی نے جوائننگ میں رکاوٹیں پیدا کیں اور اب ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود درخواست گزار کی 4 برس کی تنخواہ جاری نہیں کر رہے ، انہوں نے بتایا کہ جنرل مینجر کلیم شیروانی نے توہین عدالت کی درخواست کا نوٹس بھی وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے جس پر عدالت نے جنرل مینجر پی ٹی سی ایل کلیم شیروانی کو توہین عدالت کا شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -