ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس سے بری

ثمینہ خاور حیات جعلی ڈگری کیس سے بری

  

 لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ق )کی ثمینہ خاور حیات کوجعلی ڈگری کیس سے بری کردیا۔سیشن جج کی عدالت میں الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے ثمینہ خاورحیات کے خلاف بی اے کی جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں استغاثہ دائر کررکھا تھا۔ عدالت میں دوران سماعت ثمینہ خاورحیات کی طرف سے ان کے وکیل نے بریت کی درخواست دائر کررکھی تھی ،گزشتہ روز درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ الیکشن کمیشن اس کیس کو ختم کرچکا ہے، قانون کے مطابق جب ایک بار آرڈر کردیا جاتا ہے تواس پرنظرثانی نہیں ہوسکتی ہے ،عدالت نے ریکارڈکی پڑتال کے بعدثمینہ خاورحیات کومذکورہ کیس سے بری کردیا ہے۔ ثمینہ خاور بری

مزید :

صفحہ آخر -