نادرا کا ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

نادرا کا ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

  

 لاہور(زاہد علی خان)نادرا نے ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے 20سے 30ہزار روپے جرمانہ بھی کیا جائے گا اور اس کے فالتو کارڈ منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز لاہور کی ایک خاتون سے اس کے نام سے بنوائے گئے تین شناختی کارڈ برآمد ہوئے ، تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ خاتون نے نادرا کے عملے سے ساز باز کر کے شناختی کارڈ بنوائے ۔ جس پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ بنوانے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں جبکہ ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرست تیار کر کے وزیر داخلہ کو بھجوائی جا رہی ہے۔ ان میں دو ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔ ڈی جی ایف آئی نے اس حوالے سے تمام افسران اور عملے کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔ ایسے افراد کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ۔ وزارت قانون نے ان کے بارے میں سفارش کی ہے کہ 10سال یا اس سے زائد تک دی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -