دہشتگردی میں ملوث عناصر کی مالی امداد پر بعض این جی اوز کیخلاف تحقیقات شروع

دہشتگردی میں ملوث عناصر کی مالی امداد پر بعض این جی اوز کیخلاف تحقیقات شروع

 لاہور(دیبا مرزا سے ) دہشت گردی کے خلاف جاری حا لیہ جنگ کے دوران بعض این جی اوز اور ان کے ما لی سر پرست اداروں کو بھی شک وشبہ کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ، پاکستان میں دہشت گر دی کو فروغ دینے اور ان کی ما لی امداد کر نے میں بعض این جی اوز اور خیرا تی ادارے متحرک ہیں ۔با وثوق ذرائع کے مطا بق ملک بھر میں دہشت گردوں کی ما لی امداد اور جا سو سی فراہم کر نے میں ان غیر سر کا ری این جی اوز کی بڑی تعداد کا م کر رہی ہے ۔ایک اندازہ کے مطابق ملک میں اس وقت 56 ہزار سر کاری اور غیر سرکاری این جی اوز رجسٹرڈ ہیں لیکن ان رجسٹرڈ شدہ این جی اوز کی کی کارکردگی جا نچنے اور ان کی ما لی سر گر میوں پر نظر ر کھنے کا کو ئی بھی طے شدہ طریقہ کا ر نہیں ہے ۔صو بہ پنجا ب میں 7500 رجسٹرڈ این جی اوز ہیں جن میں سے تیرہ فی صد فعال ہیں با قی کے این جی اوز کی کارکر دگی کا کو ئی اتا پتہ نہیں ہے ، لیٹرز جاری ہو نے کہ با وجود تا حال کارروا ئی عمل میں نہیں لا ئی جا سکی ہے ۔ڈسٹرکٹ لاہور کی 1132این جی اوز رجسٹرڈ ہیں جس میں صرف 60فیصد این جی اوز فعال ہیں ۔صو بائی دارلحکو مت پنجاب میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں این جی اوز کام کر رہی ہیں جن میں سے اکثریت خواتین کے حقو ق کے حوالے سے کام کر تی ہیں لیکن لاہور میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کر نے والی800 سے زائداین ۔جی ۔اوز بھی خواتین کی تحفظ کے سامنے بے بس ہیں صوبہ بھر کی7500رجسٹرڈ این جی اوزمیں سے 60فیصد غیر فعال رجسٹرڈ این این جی اوز کو فنڈز دیئے جاتے ہیں، جبکہ ان این جی اوز کا کوئی آڈٹ اور کارکردگی کا ریکارڈ کہیں موجود نہیں،لاہور میں 1132این جی اوز رجسٹرد ہیں جس میں سے صرف 600فعال ہیں جبکہ دیگر غیر فعال این جی اوز کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں۔انکوائریوں کے بعد غیر فعال این جی اوز کی رجسٹریشن کینسل کر دی جائے گی اس حوالے سے صوبائی دارلحکومت میں قائم محکمہ سوشل ویلفئیر میں این جی اوز کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر عارف صدیقی نے پاکستان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس وقت 7500این جی اوز رجسٹرد ہیں جس میں سے صرف1000 این جی اوز فعال ہیں جبکہ دیگر غیر فعال این جی اوز کی انکوائریاں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ایک بار رجسٹرڈ این جی او کی رجسٹریشن فورا کینسل نہیں کر سکتے، ہم انہیں چیک کرتے ہیں اور ایریا آفیسر کی ڈیوٹی لگاتے ہیں،غیر فعال این جی اوز اور کرپٹ ڈائریکٹرز کے خلاف انکوائریاں جاری ہیں۔ این جی اوز

مزید : صفحہ آخر


loading...