ایپکا پنجاب کی اپیل پر سرکاری ملازمین آج دفتری بائیکاٹ اور احتجاج کرینگے

ایپکا پنجاب کی اپیل پر سرکاری ملازمین آج دفتری بائیکاٹ اور احتجاج کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(خبرنگار) ایپکا پنجاب کی اپیل پر سرکاری ملازمین نے لاہور میں واقع صوبائی محکموں کا آج مکمل بائیکاٹ، سول سیکرٹریٹ سے پنجاب اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی محکموں کے افسران کو دفاتر میں آنے پر ان کے سامنے احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ اعلانات ایپکا کے صدر حاجی محمد ارشاد نے محکمہ لیبر کے صوبائی آفس کے سامنے سرکاری ملازمین کے احتجاج سے خطاب کے دوران کیے ہیں۔ اس موقع پر ایپکا کے رہنماؤں لالہ محمد اسلم، یونس بھٹی، سلمان خان اور ارشد باجوہ سمیت فضل داد گجر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پہلے ڈی جی سائل سروئے پنجاب کے دفتر اور بعد میں ڈی جی لیبر پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سرکاری ملازمین محکمہ صحت ، تعلیم ، لیبر ، زراعت اور محکمہ سائل سروئے کے دفاتر سمیت آبپاشی اور اینٹی کرپشن پنجاب کے دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی، جبکہ ڈی جی لیبر اور ڈی جی سائل سروئے کے دفاتر میں مکمل طور پر ہڑتال کی۔ جبکہ آج لاہور میں واقع صوبائی محکموں کے سرکاری ملازمین مکمل طور پر بائیکاٹ کریں گے۔ محکمہ لائیو سٹاک اور ڈی جی ہیلتھ سمیت محکمہ تعلیم کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ایپکا

مزید :

صفحہ آخر -