نامعلوم فراد نومولود بچی کو خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گئے

نامعلوم فراد نومولود بچی کو خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کرائم سیل ) وحدت کالونی کے علاقہ میں نامعلوم فراد نومولود بچی کو خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہو گئے جو سردی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس نے اطلاع کے باوجود لاش کو دو گھنٹے بعد اپنی تحویل میں لے کر مر دہ خانے میں بھجوا دیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ وحدت کالونی کے علاقہ شاہ کمال روڈ پر واقع خالی پلاٹ میں ایک نومولود بچی کی لاش پڑی دیکھ کر اہل علاقہ نے ایدھی سروس کو اطلاع دی جنہو ں نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا ۔پولیس اطلاع کے باوجود دو گھنٹے بعد موقع پر پہنچی جس کے بعد بچی کی لاش کو قانونی کارروئی کے بعد مر دہ خانے میں بھجوا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق معلوم ہوتا ہے کہ کسی نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے بچی کو اس خالی پلاٹ میں پھینک دیا ہے جس کے بعد وہ سردی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے دم توڑ گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -