مریدکے،ریاست قصاب اور بٹ گروپ کی دشمنی میں 13افراد مار ے جاچکے ہیں

مریدکے،ریاست قصاب اور بٹ گروپ کی دشمنی میں 13افراد مار ے جاچکے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مریدکے(نامہ نگار) مسلح افراد ہاتھوں قتل ہونے والے پانچ بچوں کے باپ محمد اشرف بٹ کے خاندان کی دشمنی13جولائی2007کو معمولی مار پیٹ سے شروع ہوئی جس میں بٹ گروپ کے کاکا بٹ نے ریاست قصاب کو پیٹا تھا۔ دشمنی کا یہ سلسلہ اس قدر طوالت پکڑ گیا کہ بٹ گروپ کے سگے بھائی ریاض بٹ، اکبر فوجی ، اصغر بابا، اعجاز عر ف ججی بٹ، محمود بٹ اور اب اشرف بٹ لحد میں اتر گئے جبکہ ان کے علاوہ دیگر 7افراد موت کا شکار ہوئے۔ ریاست قصا ب گروپ پہلے قتل کے بعد ہی اشتہاری ہو گیا۔ اور8سال کے دوران وقفے وقفے سے حملہ کرکے سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتارتا رہا۔ 8بھائیوں پر مشتمل خاندا ن کے7بھائی پولیس مقابلے اور دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑ ھ گئے جن چھ بیویاں بیوہ اور23بچے یتیم ہو گئے۔ دشمنی

مزید :

علاقائی -