پنجاب ، 24گھنٹوں میں 505ٹریفک حادثات،432افرادشدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 505ٹریفک حادثات،432افرادشدید زخمی

  

 لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 505ٹریفک حادثات میں432افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ177افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں215ڈرائیورز ،17کم عمر ڈرائیور، 339مسافراور69پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ118ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت132ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد55حادثات میں70متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان میں28حادثات میں39متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل623متاثر ہونے والوں میں سے513مرد اور110خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں زیادہ تر422موٹر سائیکل،62آٹو رکشے،46موٹر کاریں،30 مسافربس، 9ٹرک، اور 59 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -