قصور اورگردو نواح میں ڈکیتی ،رہزنی اور چوری کی وارداتیں جاری

قصور اورگردو نواح میں ڈکیتی ،رہزنی اور چوری کی وارداتیں جاری

  

 قصور(بیورورپورٹ) قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ڈاکو موٹر سائیکل،نقدی رقم،موبائل فونز، اور دیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ہلہ چوک پتو کی میں عمران جنرل سٹور میں داخل ہونیوالے ڈاکوؤں نے45ہزار روپے کی نقدی ،موبائل فونز، اور دوسرا قیمتی سامان چھین لیا اور فرار ہو گئے ،کوہنہ روڈ پتو کی پر ناکہ زن ڈاکوؤں نے احسان اللہ کو اسلحہ کی نوک پر روک کر موبائل فون ،نقدی رقم اور موٹر سائیکل چھین لی ،چک 37پتو کی کے قریب محمد عابد ایڈووکیٹ اور اس کے والدین کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر طلائی زیورات،نقدی رقم سے محروم کردیا ،،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید :

علاقائی -