خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے 16ملزمان پرمقدمہ درج

خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے 16ملزمان پرمقدمہ درج

 قصور(بیورورپورٹ) تھانہ سرائے مغل قصور پولیس نے نواحی گاؤں تاڑا گڑھ میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے اور اس کی بہن بھائی کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں محمد فیاض وغیر16ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملزم محمد فیاض اور اشرف وغیرہ کے مابین رشتہ کا تنازعہ چلا آ رہا تھا وقوعہ کے روز محمد فیاض اور اس کے15ساتھیوں نے اشرف کے گھر داخل ہو کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر اس کی جواں سالہ بیٹی امتل بی بی کو ہلاک اور اس کی بہن شفقت بی بی اور بھائی کو شدید زخمی کردیا تھا پولیس نے مقدمہ کے مدعی قاصر علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...