ننکانہ: ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،13افراد زخمی ننکانہ

ننکانہ: ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،13افراد زخمی ننکانہ

صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوبھائیوں اور ماں بیٹے سمیت 13افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مانانوالہ ، شاہکوٹ روڈ پر ڈلہ چند اسنگھ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں سے 40سالہ موٹر سائیکل سوار الٰہ بخش جاں بحق جبکہ مختار اور احسن علی شدید زخمی ہو گئے، بس کی ٹکر سے وار برٹن روڈ پر جسلانی موڑ کے قریب موٹر سائیکل والے کو بچاتے ہوے تیزر فتار رکشہ الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 52سالہ رحمت علی اسکا45سالہ بھائی نیامت علی ،55سالہ محمد عاشق ،40سالہ محمد نفیس،50سالہ غلام مصطفی اور55سالہ نذیراں بی بی شدید زخمی ہو گئے اسی مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکرسے 13سالہ علی شیر شدید زخمی ہوگیامانگٹانوالہ روڈ پر ٹھٹھہ اسماعیل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا گرا جس کے نتیجہ میں40سالہ محمد احسان شدید زخمی ہو گیا۔وار برٹن روڈ پر موضع بڈھا کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کے وہیل میں اچانک چادر آنے سے موٹر سائیکل گر گئی جس کے نتیجہ میں 40سالہ صفیہ بی بی اور اسکا21سالہ بیٹاارشد علی شدید زخمی ہو گئے ۔بچیکی میں کار کی ٹکر سے 35سالہ موٹر سائیکل سوار علی احمد شدید زخمی ہو گیاان تمام رخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی


loading...