اوباما کا بھارت کو سرمایہ کاری کیلئے 4ارب ڈالر دینے کا اعلان

اوباما کا بھارت کو سرمایہ کاری کیلئے 4ارب ڈالر دینے کا اعلان

  

                         اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک +آن لائن +اے این این) امریکی صدر باراک اوباما کی بھارت کے 66ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت، پریڈ کا معائنہ کیا ، ہلکی بارش کے دوران منعقدہونے والی تقریب میں پہلی بار بھارت کی تینوں افواج بری، بحری اور فضائیہ کی خواتین دستوں نے بھی شرکت کی، ہیلی کاپٹروں سے شرکاء پر پھولوں کی پنکھڑیوں کی بارش کی گئی ، رقص کرتے ہوئے بینڈ ناظرین کے سامنے سے گزارے گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پیرکو صدر باراک اوباما نے نئی دہلی میں انڈیا گیٹ کے پاس کنگز ایوینو یا راج پتھ پر منعقدہونے والی بھارتی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی یوں وہ پہلے امریکی صدربن گئے ہیں جنھوں نے بھارت کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی ہے۔تقریب میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی، نائب صدر حامد انصاری اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجودتھے جبکہ اس بار کہرے بادلوں اور ہلکی بارش کے درمیان یہ تقریب ہوئی جس میں پہلی بار بھارت کی تینوں افواج بری، بحری اور فضائیہ کی خواتین دستوں نے شرکت کی۔امریکی صدرنے یومِ جمہوریہ کی پریڈ کا معائنہ کیاجبکہ اس دوران ہیلی کاپٹروں سے وہاں موجود لوگوں پر پھولوں کی پنکھڑیوں کی بارش کی گئی اور رقص کرتے ہوئے بینڈ ناظرین کے سامنے سے گزارے گئے۔  پریڈ دیکھنے والوں میں شامل ایک طلبہ اجیت کمار نے کہا کہ یہ دن حب الوطنی کا دن ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں اس کا حصہ ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ اوباما جیسے مہمان کی موجودگی نے اسے مزید خاص بنا دیا ہے۔ اس دوران بہادری کے انعامات بھی دیے جاتے ہیں۔ اس سے قبل اس موقعے پر مختلف قسم کے سرکاری اعزازات کے اعلان کیے جاتے ہیں جن میں بھارت رتن، پدم ویبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری وغیرہ شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -