حکومت سرکاری و نجی سطح پر مفت تعلیم کی صحیح ترجمانی نہیں کر رہی،ہائیکورٹ

حکومت سرکاری و نجی سطح پر مفت تعلیم کی صحیح ترجمانی نہیں کر رہی،ہائیکورٹ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم فراہم کرنے کے لئے دائر دو برس پرانی درخواست پروفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے جمع کرائے گئے جواب کو غیرتسلی بخش ٹھہراتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مفت تعلیم کی فراہمی سے متعلق عدالت میں اصل تصویر پیش نہیں کی جا رہی۔فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر حکومت اپنی آئینی ذمہ داری سے نہیں بھاگ سکتی ،مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے فیروز شاہ گیلانی کی درخواست پر سماعت کی،د رخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 25( اے )کے تحت 16سال تک کی عمر کے تمام بچوں کومفت تعلیمی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے مگر حکومت اپنی آئینی ذمہ داری نہیں نبھا رہی ،پنجاب حکومت کی طرف سے جواب میں کہا گیا کہ حکومت کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث مفت تعلیم کی فراہمی پر من وعن عمل نہیں ہو سکتا ، عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے سینئر افسروں کو 16 فروری کے لئے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے کہ عدالت کو بتایا جائے کہ حکومت کو کس طرح فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -