مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد کی حالت غیر

مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد کی حالت غیر

  

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ ) اقدام خود کشی کے دو واقعات اور اندھی گولی لگنے سے خاتون سمیت 3افراد کی حالت غیر ہو گئی،جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ بھٹی بھنگو کے رہائشی 19سالہ ندا دختر رمضان نے گھریلو جھگڑا جبکہ ڈسکہ کے رہائشی خالد ولد صادق نے بیروزگاری سے تنگ آکر اقدام خود کشی کرتے ہوئے زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی دونوں کوہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے دونوں کی حالت مخدوش بیان کی جارہی ہے ۔سیٹلائیٹ ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر محلہ کلر آبادی حافظ آباد روڈ کا رہائشی مزدور شہباز اندھی گولی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -