ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

  

لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا-ذرا ئع کے مطابق ڈیفنس اے سی 7کے رہا ئشی احسان کے گھر پانچ ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 9لاکھ 60ہزار کی نقدی زیورات اور ٹاؤن شپ جوہرٹاؤن تھری میں واقع ظفر محمود کے دفتر سے دو ڈاکو ایک لاکھ مالیت کی نقدیاور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے-ستوکتلہ پی آئی اے روڈ پر عاطف وحید اور اسکی فیملی سے 15لاکھ،مسلم ٹاؤن کمیونٹی سنٹر کے سامنے اسلم اور اسکی فیملی سے 9لاکھ،ستوکتلہ شہباز چوک میں حمزہ اور اسکے دوستوں سے تین ڈاکوؤں نے 5لاکھ،اقبال ٹاؤن پاک بلاک میں اسلم اور اسکی فیملی سے اڑھائی لاکھ،مصطفی آباد مدنی روڈ پر طاہر اور اسکی فیملی سے 2لاکھ،راوی روڈ ٹمبر مارکیٹ بس اسٹینڈ پر نواز اور اسکی بہن سے ایک لاکھ 60ہزار،نواب ٹاؤنپی سی آر سوسائیٹی کے گیٹ پر شاکر سے دو ڈاکوؤں نے 68ہزارفیکٹری ایریا پیل فیکٹری کے سامنے جاوید سے 80ہزارغالب مارکیٹ منی مارکیٹ میں عائشہ اور اسکی سہیلیوں سے 70ہزار،کاہنہ خانوہارنی کے قریب تمضان سے 70ہزار اور اچھرہ فاضلیہ کالونی میں نعمان منیر سے 37ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیاجبکہ غازی آباد امیر الدین پارک میں عابد امین کے گھرسے چور 15لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر کے لے گئے اورشاہدرہ سے عامر،بھاٹی گیٹ سے ندیم،گجر پو رہ سے واصف کی مو ٹر سائیکلیں اور جوہر ٹاؤن ڈی بلاک میں رانا فیصل کی پراڈو گاڑی چوری ہو گئی۔

مزید :

علاقائی -