محکمہ خوراک پنجاب کسی کمرشل بنک کا نادہندہ نہیں،ترجمان محکمہ خوراک

محکمہ خوراک پنجاب کسی کمرشل بنک کا نادہندہ نہیں،ترجمان محکمہ خوراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر )محکمہ خوراک پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کسی کمرشل بنک کا نادہندہ نہیں ہے۔ محکمہ خوراک کے ترجمان نے عوامی تحریک پنجاب کے پیش کردہ اعداد و شمار کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک گندم کی خریداری کے لئے کمرشل بنکوں سے قرض لیتا ہے اور یہ قرض فلور ملوں کو گندم کی فروخت کے بعد باقاعدگی سے ادا کر دیئے جاتے ہیں۔ محکمہ خوراک مذکورہ بنکوں کو مقررہ شیڈول اور معینہ مدت کے مطابق اصل زر معہ سود ادا کر رہا ہے۔ مالی سال 2014-15میں محکمہ خوراک نے کمرشل بنکوں کو 35ارب روپے کی ادائیگی کی ہے جبکہ نئی فصل پر گندم خریداری کے لئے قرضے حاصل کرنے کا عمل ابھی شروع نہیں کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت پنجاب سے 18ماہ کے اندر 565ارب روپے حاصل کرنے کی رپورٹ قطعی بے بنیاد ہے جبکہ پنجاب کے قرضوں کی جی آر پی شرح محض 3.52فیصد ہے۔

مزید :

صفحہ اول -