پاک فضائیہ کے طیارے کی ایندھن کیلئے بھارتی شہرلکھنومیں لینڈنگ

پاک فضائیہ کے طیارے کی ایندھن کیلئے بھارتی شہرلکھنومیں لینڈنگ

  

لکھنو/اسلام آباد(آئی این پی)پاک فضائیہ کے طیارے نے ایندھن کیلئے بھارتی شہرلکھنومیں لینڈنگ کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کاطیارہ راولپنڈی سے بنگلہ دیش کے شہرچٹاگانگ جارہاتھا،ایندھن کیلئے طیارینے بھارتی شہرلکھنومیں لینڈنگ کی ،لینڈنگ معمول کامعاملہ ہے جس کی باقاعدہ اجازت لی گئی ،کوئی ہنگامی لینڈنگ نہیں کی۔بھارتی میڈیاکے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے نے راولپنڈی سے چٹاگانگ جاتے ہوئے لکھنوکے ائیرپورٹ پرلینڈنگ کی پاک فضائیہ کے طیارے میں 5فوجی سوارتھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک پاکستانی طیارے نے بھارت میں لینڈنگ کرکے ایندھن کی کمی کو پورا کیا تھا ۔

مزید :

صفحہ اول -