پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کشمیر کی آزادی ترجیح ہے،سراج الحق

پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کشمیر کی آزادی ترجیح ہے،سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھمبر ( آئی این پی ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اوبا ما نے بھارت آنے کا فیصلہ کیا تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں کشمیریوں کے پاس جاؤ ں میں اوباما اور بھارت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ جتنا مرضی یہودیوں کو ساتھ ملا لے شکست اس کا مقدر بن چکی ہے ‘اوباما کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ بھارت کو کہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق دے ‘اسلام آباد سے کہتا ہوں کہ انہوں نے دہشت گردی کے نام پر جنگ شروع کی ہے ‘آج امریکہ بھارت کو سلامتی کونسل میں مستقل رکن بنانے کی حمایت کررہا ہے ‘امریکہ نے ہمیں دھوکا دیا ‘ہمارے حکمرانوں نے دھوکا کھایا ‘ہمارے حکمرانوں نے قومی مفادات کو پس پشت ڈال دیا ‘جنرل راحیل شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ پاک فوج سے پاکستان کا ہر بچہ ماں،بوڑھے پوری قوم اس لیے محبت کرتی ہے کہ ان کا خیال ہے یہی فوج مقبوضہ کشمیر کی آزادی میں ان کا ساتھ دے گی ‘ہرجنرل سے پاکستانی قوم کو توقع ہوتی ہے کہ وہ وقت کا محمد بن قاسم بنے گا اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم ماؤں بہنیوں بیٹیوں کی آواز پر لبیک کہے گا ‘پاکستان کے بجٹ کا سب سے بڑا حصہ پر خرچ کرنے کا مقصد یہی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کام کر ے گی ،پاکستان کی سلامتی کے لیے آگے بڑھے گی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیح اول کشمیرکی آزادی ہے مگر حالات کے دباؤ میں آکر بین الاقوامی قوتوں کے دباؤ میں آ کر ایک قدم آگے بڑھتے ہیں اور چار قدم ہٹتے ہیں یہ پالیسی نہیں چلے گی۔ وہ جماعت اسلامی آزادکشمیرضلع بھمبر کے زیر اہتمام عزم انقلاب جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہ بنے ہم نا مکمل ہیں ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں اقوام متحدہ نے جو قرارداد منطور کی ہے اس کو موقع دیا جائے کہ کشمیری کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں جب تک کشمیری قوم کو موقع نہ دیا جائے ہماری جدوجہد جاری رہے گی سری نگر کے لوگ نہیں تھکے ان کی بستاں قبرستان بن گئیں مگر افسوس ہے پاکستان کے گھونگے بہرے حکمرانوں پر جنہوں نے ہمیشہ اچھے مواقعے ضائع کیے انہوں نے کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک پاشی کی ،نواز شریف اپنی نسل کے لحاظ سے اپنے آپ کو کشمیری کہتا ہے اس کو چاہیے کہ وہ واضح پالسی کا اعلان کرے،سید علی گیلانی،شبیر شاہ،یاسین ملک کو پوری قوم پاکستان کی آپ کی پشت پر ہے چند پہاڑ ہمارے درمیاں حائل ہیں مگر سید علی گیلانی میرواعظ،شبیر شاہ،یاسین ملک ہمارے دل میں رہتا ہے پوری پاکستانی قوم آپ کی پشت پر ہے وہ دن ضرور آئے گا کہ جب یہ رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق مظلوم کے ترجمان اور کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان ہیں ۔جلسہ عزم انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے انجیئنر خالد محمود نے کہا کہ لوٹ گھسوٹ کے نظام کے خلاف بغاوت کرتے ہیں رائے عامہ کے ذریعے تبدیلی لائیں گے کشمیر ی قوم نے بھارت کی جعلی جمہوریت کو مسترد کر دیا ہے اور آج پورے کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -