اختیارات سے تجاوز اور مختلف الزامات پر ایک ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کی سروس ضبط

اختیارات سے تجاوز اور مختلف الزامات پر ایک ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کی سروس ...

  

لاہور(کر ائم سیل) ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے اختیارات سے تجاوز ،کرپشن، شہریوں سے بد سلوکی،غیر حاضری اورکارِسرکارمیں غیر ذمہ داری کامظاہرہ کرنے پر ایک ایس ایچ او سمیت 3اہلکاروں کی سروس ضبطگی ،ایک انسپکٹر اورایک سب انسپکٹر کی انکریمینٹ سٹاپ ،ایک ایس ایچ او اور 2جونیر کلرکوں کو جرمانے کی سزائیں جبکہ ایک انسپکٹر،ایک سب انسپکٹر ،ایک اے ایس آئی اورایک کانسٹیبل کوسنشورکے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی زیرِ صدارت اردل روم منعقد کیا گیا،اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمر سعید بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اردل روم کے دوران شہری کی درخواست پرمناسب کاروائی نہ کرنے پر ایس ایچ او عبدالقیو م اور سب انسپکٹر ریاض احمد کی ایک سال کی انکریمینٹ روکنے کے احکامات جاری کئے۔ماتحتان پر کنٹرول نہ رکھنے پر ایس ایچ او گجر پورہ قمر عباس کوسنشور، شہری سے بدسلوکی کرنے پرسب انسپکٹر عاطف ذوالفقار کو سنشور، غیر حاضری پر اے ایس آئی خلیل احمد اور کانسٹیبل مہوش ممتاز کو سنشور دی گئی ۔سابق ایس ایچ او نواب ٹاؤن آصف خان کو ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر پر 5 ہزار جرمانہ ، جونئیرکلرک ضیغم عباس کو غیر حاضری پر5ہزار روپے جرمانہ اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر حافظ محمد تنویر کو 10ہزار جرمانے کی سزا کے احکامات جاری کئے۔ڈیوٹی میں غفلت اور افسران سے غلط بیانی پر سب انسپکٹر نثار احمد کو ایک سال ، ہیڈکانسٹیبل محمد اشرف کو 2سال او ر کانسٹیبل فقیر حسین کو ایک سال سروس ضبطگی کی سزا سنائی گئی۔

مزید :

علاقائی -