بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر نواز شریف کا نریندر مودی کو مبارکباد کا خط

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر نواز شریف کا نریندر مودی کو مبارکباد کا خط

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بھارتی عوام اور حکومت کو یوم جمہوریہ کی خصوصی مبارک باد کے ساتھ نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔نواز شریف کی جانب سے خط میں نریندر مودی کو کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتا ہے جبکہ دونوں ممالک مل کر عوام کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...