بھارت کا یوم جمہوریہ،پاک بھارت سرحدی فورسز کے مابین مٹھائیوں کا تبادلہ

بھارت کا یوم جمہوریہ،پاک بھارت سرحدی فورسز کے مابین مٹھائیوں کا تبادلہ

  

سرینگر جموںواہگہ(اے این این)بھارت کے 66ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی اور پاکستانی فورسز کے مابین مٹھائیوں کا تبادلہ ۔بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی 12انفنٹری بریگیڈ یونٹ اور پاک فوج کے درمیان اوڑھی سیکٹر میں سرینگر مظفر آباد روڈ پر واقع کمان پوسٹ پر مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا ۔ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر مٹھائیوں کا تبادلہ ٹیٹوال کے ٹنگڈھار سیکٹر اور جموں کے خطہ پونچھ سیکٹر کے چکا ں دا باغ میں بھی ہوا ۔بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے باوجود بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر خیر سگالی جذبات کے تحت مٹھائی پیش کی گئی ۔واہگہ بارڈ پر بھی پاک بھارت فورسز کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -