وائٹ ہاوس میں پراسرار ڈرون گرنے پر سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی

وائٹ ہاوس میں پراسرار ڈرون گرنے پر سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی

واشنگٹن (آئی این پی)سخت ترین حفاظتی حصار اور جدید ترین سیکورٹی نظام کے باوجود امریکی صدارتی وائٹ ہاو¿س کی سیکورٹی میں خامیاں گزشتہ کئی دنوں سے سامنے آرہی ہیں اور ایسا ہی تازہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ڈرون ڈیوائس وائٹ ہاﺅس کے لان میں آگری اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔پیرکووائٹ ہاو¿س کی پریس سیکریٹری نے میڈیا کو بتایا کہ وائٹ ہاو¿س کے لان پر ایک ایریل ڈرون آکر گرا تاہم اس کے گرنے سے خطرے کی کوئی بات نہیں، بظاہر یہ ایک کھلونا ڈرون ہے جب کہ مزید تحقیق کی جارہی ہے۔ ادھروائٹ ہاوس کی نگرانی کرنے والی امریکی سیکریٹ سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تکہ اگر یہ کوئی کھلونا ڈرون بھی ہے تو وائٹ ہاوس میں کیسے آگرا۔حکام کے مطابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ بھارت کے دورے پر ہیں جب کہ واقعے کے وقت ان کی بیٹیاں مالیا اور ساشا بھی وائٹ ہاوس میں نہیں تھیں بلکہ وہ واشنگٹن میں ہیں۔واضح رہے کہ گزشہ کئی ماہ سے وائٹ ہاوس کی ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث سیکریٹ سروس کو امریکا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بالخصوص جب ایک شخص وائٹ ہاوس کی حفاظتی باڑ کود کر اندر داخل ہوگیا تھا۔

مزید : صفحہ اول


loading...