چیف سیکرٹری کو ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل سروسز کی تعیناتی کا فیصلہ کرنیکا حکم

چیف سیکرٹری کو ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل سروسز کی تعیناتی کا فیصلہ کرنیکا حکم

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو سوشل سروسز بورڈ کی ڈپٹی ڈائریکٹر صبا انجم کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔مسٹر جسٹس شہزادہ مظہر نے رکن پنجاب اسمبلی سلمی شاہین بٹ کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر نے میرٹ سے ہٹ کر منظور نظر خاتون کو ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بورڈ کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے ، محکمہ کے قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ کسی بھی شخص کو براہ راست تعینات کیا جاسکے جبکہ صبا انجم کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی اخبار اشتہار بھی جاری نہیں کیا گیا ،عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ سوشل سروسز بورڈ کی ڈپٹی ڈائریکٹر صبا انجم کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -