حکومت سندھ مضبوط اپوزیشن سے پریشان ، دوسابق وزرائے اعلیٰ کی گرفتاری کا فیصلہ

حکومت سندھ مضبوط اپوزیشن سے پریشان ، دوسابق وزرائے اعلیٰ کی گرفتاری کا فیصلہ
حکومت سندھ مضبوط اپوزیشن سے پریشان ، دوسابق وزرائے اعلیٰ کی گرفتاری کا فیصلہ

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے دوسابق وزرائے اعلیٰ کی گرفتاری کے لیے پولیس کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں جنہیں گنے کی قیمت مقررنہ ہونے کے خلاف دھرنوں میں سے بھی گرفتار کیاجاسکتاہے ۔

حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن میں سے بیشترمیں دونوں رہنماﺅں نے ضمانتیں لے رکھی ہیں جبکہ حکومت نے پراسیکیوٹرجنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتوں سے رجوع کریں اوردونوں سابق وزرائے اعلیٰ کی ضمانتیں منسوخ کرائیں ۔

بتایاگیاہے کہ ان دنوں دونوں رہنماءسندھ اسمبلی میں کافی متحرک ہیں اور مضبوط اپوزیشن قائم کرلی جس سے پیپلزپارٹی کی حکومت کافی پریشان ہے ۔ لیاقت جتوئی نے سندھ میں گنے کی قیمت مقررنہ ہونے پر مختلف مقامات پر دھرنے دینے کااعلان بھی کررکھاہے اوراُن دھرنوں سے نمٹنے کے لیے بھی پولیس نے تیاری مکمل کرلی ہے جبکہ امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ لیاقت جتوئی کو نقص امن کا خدشہ ظاہر کرکے بھی حراست میں لیاجاسکتاہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...