پرویز رشید کا شہید صحافیوں کے لواحقین اور زخمی صحافیوں کے لیے امداد کا اعلان

پرویز رشید کا شہید صحافیوں کے لواحقین اور زخمی صحافیوں کے لیے امداد کا اعلان
پرویز رشید کا شہید صحافیوں کے لواحقین اور زخمی صحافیوں کے لیے امداد کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے شہیدہونے والے صحافیوں کے ورثا ءکے لیے 10لاکھ اور زخمی ہونے والے صحافیوں کے لیے 3لاکھ روپے کی امداد کااعلان کر دیا۔پرویز رشید نے صحافیوں کے تحفظ کی پہلی عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بد قسمتی سے پاکستان صحافیوں کے لیے خطرناک ملک بن چکاہے لیکن حکومت میڈیا ہاﺅسز اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ کا سامنا ہے اس لیے میڈیا لوگوں کو معلومات کے ساتھ آگاہی بھی فراہم کرے کہ دہشت گرد زبردستی اپنے نظریات مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -