پاکستان سمیت دنیا بھر میں بندش کے بعد’فیس بک ‘ اور ’انسٹاگرام ‘ بحال ہوگئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بندش کے بعد’فیس بک ‘ اور ’انسٹاگرام ‘ بحال ہوگئے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بندش کے بعد’فیس بک ‘ اور ’انسٹاگرام ‘ بحال ہوگئے

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف سماجی ویب سائیٹ ’فیس بک ‘اورانسٹاگرام تقریباًایک گھنٹے تک ڈاﺅ ن رہنے کے بعد بحال ہوگئے ہیں ۔

مختلف رپورٹس کے مطابق فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام ، ٹنڈر بھی ڈاﺅن ہوگئے تھے تاہم ٹوئیٹر تاحال کام کررہاہے ۔ ابتدائی طورپر فیس بک کی خرابی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم بحالی سے قبل اگرآپ فیس بک لاگ اِن کرنے کی کوشش کریں تو مسیج ملتاتھا ”معذرت ، کچھ خرابی آرہی ہے ، کام جاری ہے اورجلد ہی فیس بک بحال کردی جائے گی “۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مختلف ممالک میں فیس بک بحال ہوگئی ہے تاہم باضابطہ طورپر فیس بک انتظامیہ کی طرف سے تاحال خرابی سے متعلق بیان سامنے نہیں آسکا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی /Headlines


loading...