دونوں پر مقدمات ہیں،اگر انکوئری ہوئی تو ارباب اور لیاقت کو کوئی عدالت نہیں چھوڑے گی:شرجیل میمن

دونوں پر مقدمات ہیں،اگر انکوئری ہوئی تو ارباب اور لیاقت کو کوئی عدالت نہیں ...
دونوں پر مقدمات ہیں،اگر انکوئری ہوئی تو ارباب اور لیاقت کو کوئی عدالت نہیں چھوڑے گی:شرجیل میمن

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاہے کہ ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی پر مقدمات ہیں لیکن پیپلز پاورٹی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی۔شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لیاقت جتوئی اور ارباب غلام رحیم دونو ںپر مقدمات ہیں اگر انکوائری ہوئی تو کوئی بھی عدالت ان دونوں کو نہیں چھوڑے گی ۔

انہوںنے کہا کہ ارباب غلام رحیم نے اپنے پے رول پر 45ٹارگٹ کلرز کو رہا کیاتھا لیکن پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جو انتقام پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی انتقامی نظریے سے دونوں کو گرفتار کرنے کا کوئی پروگرام ہے ۔

مزید :

کراچی -