سابق مصری صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹے رہا

سابق مصری صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹے رہا
سابق مصری صدر حسنی مبارک کے دونوں بیٹے رہا

  

قاہرہ(ویب ڈیسک) مصر میں بغاوت کی چوتھی سالگرہ کے کے ایک روز بعد ہی ملک کے سابق صدر حسنی مبارک کے دو بیٹوں کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اعلیٰ اور جمال مبارک قاہرہ کی جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقے کی جانب روانہ ہو گئے۔یادرہے کہ گزشتہ ہفتے ایک عدالت نے طاقت کے بے جا استعمال کے مقدمے میں ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔عدالت کے مطابق یہ دونوں مقدمے کے دوران ہی اپنی سزا سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں، فوری طورپررہاکیاجائے ۔

مزید :

بین الاقوامی -