پرندوں کو بروقت کسی بڑی آفت کا پتہ چل جاتاہے:تحقیق

پرندوں کو بروقت کسی بڑی آفت کا پتہ چل جاتاہے:تحقیق
پرندوں کو بروقت کسی بڑی آفت کا پتہ چل جاتاہے:تحقیق

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ہم اکثراوقات گھر میں بیٹھے یا کہیں آتے جاتے پرندے دیکھتے ہیں لیکن کبھی کبھار ہی کوئی پرندہ ہماری توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتاہے لیکن پرندوں میں کچھ ایسی بھی خصوصیات ہیں جو ہم سے مخفی ہیں یا کبھی سوچاہی نہیں ، ایک تحقیق میں بتایاگیاہے کہ پرندے ممکنہ طور پر کسی موسمی طوفان کا قبل از وقت اندازہ لگا سکتے ہیں۔

امریکہ کے گولڈن پروں والے چھوٹے چھوٹے پرندے warblers پر کی گئی تحقیق کے مطابق یہ طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہی خطرے میں گھرے علاقے سے نکل جاتے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق اس ننھے اور نازک سے پرندے کا وزن محض نو گرام تک ہوتا ہے تاہم کسی طور پر ان کو دو روز قبل ہی اس بات کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ کوئی بڑی قدرتی آفت ان کے ٹھکانے کی جانب بڑھ رہی ہے۔

مزید :

ماحولیات -