عدالت نے فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے والے ملزم عبدالرحیم کو 14رو ز ہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیکٹری سپروائزر کو قتل کرنے والے ملزم عبدالرحیم کو عدالت نے 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز میڈیا فوٹیج کی مدد سے فیکٹری سپروائزر کو بھتہ نہ دینے پر قتل کرنے والے ملزم عبدالرحیم کو گرفتار کیاتھا جس کے بعد آج اسے عدالت میں پیش کیا گیا ۔پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جس پر عدالت نے ملزم عبدالرحیم کو 14روزہ ریمانڈپر پولیس کے حوالے کر دیاہے ۔