امریکہ میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا، پروازیں منسوخ

امریکہ میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا، پروازیں منسوخ
امریکہ میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا، پروازیں منسوخ

  

نیویارک (ویب ڈیسک)امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر کے رکھ دیا ، پروازیں منسوخ ، سکول بند ، ریل اور بسوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تاریخی برفانی طوفان نے امریکہ کے بڑے حصے کو لپیٹ لیا۔ نیویارک ، نیوجرسی ، کنیٹی کٹ اور میساچیوسٹس میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا گیا۔ واشنگٹن ، ورجینیا اور میری لینڈ میں بھی برفباری جاری ہے اور لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خراب موسم کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ، سکول بند ،ریل اور بسوں کی آمد و رفت بھی معطل کر دی گئی ہے۔

مزید :

ماحولیات -