عدالت نے سی آئی اے کے سابق ایجنٹ کو مجرم قرار دے دیا

عدالت نے سی آئی اے کے سابق ایجنٹ کو مجرم قرار دے دیا
عدالت نے سی آئی اے کے سابق ایجنٹ کو مجرم قرار دے دیا

  


ورجینیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت نے سی آئی اے کے سابق ایجنٹ جیفری اسٹرلنگ کو اہم ترین سرکاری راز فاش کرنے کا مجرم قرار دے دیا۔دنیانیوز کے مطابق الیگزینڈریا میں جیوری نے متفقہ طور پر عدالت کے جج کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا اور ملزم کے خلاف لگائے گئے تمام الزامات میں اسے مجرم قرار دے دیا۔ ایجنٹ اسٹرلنگ پر الزام تھا کہ اس نے نیو یارک ٹائمز کے رپورٹر جیمز ریزن کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف منصوبے سے 2003ءمیں آگاہ کیا تھاتاہم مقدمے کی کارروائی کئی برس التوا کا شکار رہی کیونکہ رپورٹر نے عدالت میں اسکا نام لینے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید : جرم و انصاف


loading...