سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کی روشنی اعصابی نظام کے لیے انتہائی مضر

سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کی روشنی اعصابی نظام کے لیے انتہائی مضر
سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کی روشنی اعصابی نظام کے لیے انتہائی مضر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جنیوا(ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں انکشاف ہواہے کہ سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کی روشنی انسان کے اعصابی نظام کے لئے انتہائی مضر ہے۔
 سوئٹرزلینڈ کی بازل یونیورسٹی کے شعبہ برائے کرونو بائیولوجی کے ماہرین نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ موبائل اور سمارٹ فون پر ایس ایم ایس پڑھتے ہوئے یا پھر لیپ ٹاپ کا استعمال کرتے ہوئے انسان چوکس ہوجاتا ہے اور اس کی نیند غائب ہونا شروع ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ سمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے والا شخص فطری گہری نیند سے بھی محروم ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ ان آلات سے نکلنے والی نیلی روشنی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رپورٹ میں مزید بتایاگیاکہ انسان کا اعصابی نظام انتہائی حساس ہے اورہلکی نیلی روشنی فوری طور پر انسان کی نیند سے منسلک اندرونی گھڑی کو متاثر کرتی ہے۔