ایف آئی اے کا چھاپہ ، نادر ا کے ڈیٹاتک غیرقانونی رسائی حاصل کرکے سمیں تصدیق کرنیوالے دوافرادگرفتار

ایف آئی اے کا چھاپہ ، نادر ا کے ڈیٹاتک غیرقانونی رسائی حاصل کرکے سمیں تصدیق ...
ایف آئی اے کا چھاپہ ، نادر ا کے ڈیٹاتک غیرقانونی رسائی حاصل کرکے سمیں تصدیق کرنیوالے دوافرادگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے نادراسسٹم تک رسائی حاصل کرکے موبائل فون سموں کی تصدیق کرنے والے دوافراد کوحراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزموں نے نادرا کے اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے غیرقانونی طریقے سے نادرا کے سسٹم تک رسائی حاصل کررکھی تھی جس کی مدد سے وہ سموں کی تصدیق کررہے تھے اور ہرسم ایک سے پانچ ہزار روپے میں جرائم پیشہ عناصر کوفراہم کررہے تھے جبکہ اب تک سینکڑوں سموں کی تصدیق کرچکے ہیں ۔ گرفتارملزموں کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

مزید :

لاہور -