رینجرزکا سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ

رینجرزکا سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ
رینجرزکا سی پی ایل سی کے چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ رینجرز نے سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر پر چھاپہ ماراہے جس کے بارے میں احمد چنائے نے گورنرسندھ کو آگاہ کردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے اغواء برائے تاوان کیسز میں ان سے پوچھ گچھ بھی کی ہے اور گھر سے مغوی لاریب کا رشتہ دار اور پندرہ لاکھ روپے  برآمد کرلیے گئے  تاہم رینجرز ترجمان کی طرف سے باقاعدہ کو ئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

سی پی ایل سی چیف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ منگل کی صبح ساڑھے پانچ بجے رینجرز اہلکاراُن کے گھر پرآئے تھے اورساتھ لے جانے کی بات کی لیکن حکام سے موبائل فون پر ہی بات کرواکر رینجرز اہلکار واپس چلے گئے اور دوپہر کو وہ خود گئے اور ڈی جی رینجرز سے بھی ملاقات کی تاہم اُنہوں نے گھر سے رقم کی برآمد گی کے بارے میں تردید کردی ۔

یادرہے کہ اس سے قبل سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا بھی سی پی ایل سی چیف کے بارے میں تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -