کسی پارٹی کیخلاف نہیں بلکہ جرائم پیش افراد کیخلاف ہوں :غلام قادر تھیبو

کسی پارٹی کیخلاف نہیں بلکہ جرائم پیش افراد کیخلاف ہوں :غلام قادر تھیبو
کسی پارٹی کیخلاف نہیں بلکہ جرائم پیش افراد کیخلاف ہوں :غلام قادر تھیبو

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کہاہے کہ اچھے اور برے لوگ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اور اسی طرح سیاسی جماعتوں میں موجود ہیں لیکن وہ ذاتی طور پر کسی بھی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں بلکہ جراہم پیشہ افراد کیخلاف ہیں ۔غلام قادر تھیبو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ افراد جرم کرنے کے بعد سیاسی جماعتوں کے پیچھے جا کر چھپ جاتے ہیں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کیخلاف ہیں ۔

غلام تھیبو نے بی بی سی کو دیے گئے انٹر ویو کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایسا کچھ بھی نہیں کہا تھاکہ وہ کسی پارٹی کیخلاف ہیں بلکہ ان کے بیان کے سیاق و سباق کو بدل کر پیش کیا گیا ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -