بلدیہ ٹاﺅن کے رکشے سے ملنے والے 100 کلو وزنی 4 بموں کو ناکارہ بنا دیاگیا

بلدیہ ٹاﺅن کے رکشے سے ملنے والے 100 کلو وزنی 4 بموں کو ناکارہ بنا دیاگیا
بلدیہ ٹاﺅن کے رکشے سے ملنے والے 100 کلو وزنی 4 بموں کو ناکارہ بنا دیاگیا

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلدیہ اتحاد ٹاﺅن میں رکشے سے برآمد ہونے والے 4 سلنڈر بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاﺅن سے پولیس نے نامعلوم رکشہ برآمد کیا جس میں4 سلنڈر بم موجود تھے۔پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا جس نے تمام بموں کو ناکارہ بنا دیا۔

اگر وزیراعلیٰ ہاﺅس پر حملہ کیا تھا توایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی گئی:فیصل سزواری

ایس ایس پی بلدیہ کا کہنا ہے کہ بارودی مواد ڈیوائس کے ساتھ جوڑا گیا تھا جبکہ100 کلو وزنی بارودی مواد میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹس بھی شامل تھے۔ایس ایس پی بلدیہ کے مطابق رکشے میں سوار ملزمان فرار ہو چکے ہیں جبکہ انہوں نے اس کاروائی کو پولیس کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو پولیس نے بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...